Wednesday 23 March 2016

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے شکست دیدی


بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ  میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے شکست دیدی ہےلیکن بھارت بنگلہ دیش کو بڑے رن ریٹ سے شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکا جس کے باعث بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقرررہ اوورز میں 145 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں تمیم اقبال 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے ایشون،جدیجہ اور پانڈیا نے دو دو جبکہ رائنا اور نہرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال اور متھن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا اور اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمیم اقبال نے 35 رنز کی اننگز کھیلی لیکن جدیجہ کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ آئے متھن زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوے اور صرف 1 رن ہی بنانے میں کامیاب ہوسکے۔تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی صابر رحمان 26رنز پر رائنا کی گیند کا نشانہ بنے۔
بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقرررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائےجس میں سوریش رائنا 30 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ویرات کوہلی 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ال امین حسین اورمستفیز الرحمان نےدو دو،شووگاٹا ہوم،شاکیب الحسن اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 شرما اور شیکھر دھون نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں ناکام ہوئے اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑی ویرات کوہلی بھی بنگلہ دیشی باولر کے قہر سے نہیں بچ سکے اور اچھے رن ریٹ سے نہیں کھیل سکے 24 گیندوں پرصرف 24 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔چوتھے نمبر پر آنے والے سوریش رائنا 30 رنز بنا کر ال امین حسین کی گیند کا نشانہ بنے،ان کے بعد آنے والے کھلاڑی پانڈیا 15 رنز بنا کر ال امین کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔چھٹے نمبر پر آنے والے یوراج بھی صرف تین سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔بھارتی کپتان دھونی 13 اور ایشون 5 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
 بنگلور میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی مرتضی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود کر سکیں ۔دوسری جانب بھارتی کپتان دھونی کا کہنا تھ اکہ انکی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور وہ یہ میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اگر آسٹریلیا کو اچھے رن ریٹ سے جیتنے میں کامیاب ہو جاتاہے اور دوسری جانب بھارت آسٹریلیا سے ہار جاتاہے تو پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے میچ سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج بنگلہ دیش کو ہرا کر رن ریٹ کو بہتر بنانا ہدف ہے، بنگلہ دیش کے خلاف میچ بہت اہم ہے ، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے صرف میچز جیتنا کافی نہیں بلکہ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔لیکن بھارت بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرانے میں کامیا ب نہیں ہوسکا ہے ۔

حوالہ خبر

Subscribe here for more stuff

0 comments:

Post a Comment